...ملک میں یکم محرم کو شروع ہونے والی مجالس اور جلوس کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، نویں محرم کی مناسبت سےتقریباً تمام شہروں میں جلوس برآمد ہوئے ہیں ، جن میں نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہےہیں ۔
کربلا میں اہل بیتؑ رسول ﷺکی مشکلات 10 محرم قریب آنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہیں، جنہیں یاد کرکے عزاداروں کا غم بھی تازہ ہوتا رہتا ہے ، 9 محرم آنے پر مجالس و
جلوس کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے ، چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد ہوچکے ہیں، جن میں علم اور ذوالجناح بھی شامل ہیں ۔
سیاہ لباس پہنے عزادار جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ان کی زیارت کررہےہیں ، میدان کربلا میں خاندان رسولﷺ پر گزرے مصائب بیان کررہے ہیں اور انہیں سن کر عزادار سینہ کوبی کررہےہیں، آج سارا دن مجلس و عزاداری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور کل روز عاشور اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔